Sunan-nasai:
The Book of the Adhan (The Call to Prayer)
(Chapter: How The Adhan Is To Be Recited)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
668.
جامع مسجد کے مؤذن ابو مثنیٰ نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے اذان کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے دور میں اذان دو دو کلمات تھے اور اقامت ایک ایک کلمہ، مگر جب تو [قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ] کہے تو وہ دو دو مرتبہ ہے۔ جب ہم [قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ] کے الفاظ سنتے تو وضو کرتے، پھر نماز کے لیے جاتے۔
تشریح:
یہ کبھی کبھار کی بات ہوگی، مثلاً: کھانے یا نیند کی وجہ سے، ورنہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اکثر پہلے سے مسجد میں موجود ہوتے تھے۔ (اقامت کی بحث کے لیے دیکھیے حدیث: ۶۲۹ اور اسی کتاب کا ابتدائیہ)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
جامع مسجد کے مؤذن ابو مثنیٰ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر ؓ سے اذان کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اذان دوہری اور اقامت اکہری ہوتی تھی، البتہ جب آپ «قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ» کہتے تو اسے دو بار کہتے، چنانچہ جب ہم «قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ» سن لیتے، تو وضو کرتے پھر ہم نماز کے لیے نکلتے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ایسا بعض لوگ اور کبھی کبھی کرتے تھے، پھر بھی آپ کی لمبی قراءت کے سبب جماعت پا لیتے تھے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Al-Muthanna, the Mu'adhdhin of the Jami' Masjid, said: "I asked Ibn 'Umar (RA) about the Adhan and he said: 'At the time of the Messenger of Allah (ﷺ), the phrases of the Adhan were recited twice and the phrases of Iqamah once, except that you should say (the phrase) Qad qamat is-salah (prayer is about to begin) twice. When we heard 'prayer is about to begin' we would perform Wudu' and go out to pray'".