باب: جب مؤذن حي علی الصلاۃ اور حي علی الفلاح کہے تو جواب میں کیا کہا جائے ؟
)
Sunan-nasai:
The Book of the Adhan (The Call to Prayer)
(Chapter: What Is To Be Said When The Muadhdhin Says Hayya ‘Alas-Salah’ Hayya ‘Alal-Falah (Come To Prayer; Come To Prosperity))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
677.
حضرت علقمہ بن وقاص سے روایت ہے، انھوں نے کہا: تحقیق میں حضرت معاویہ ؓ کے پاس تھا جب ان کے مؤذن نے اذان شروع کی۔ حضرت معاویہ نے بھی اسی طرح کہا جس طرح مؤذن کہتا تھا حتی کہ جب اس نے [حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ] کہا تو آپ نے [لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ] کہا، پھر جب اس نے [حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ] کہا تو آپ نے پھر [لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ] کہا اور اس کے بعد اسی طرح کہا جس طرح مؤذن نے کہا۔ پھر فرمانے لگے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
علقمہ بن وقاص کہتے ہیں کہ میں معاویہ ؓ کے پاس تھا کہ ان کے مؤذن نے اذان دی، تو آپ ویسے ہی کہتے رہے جیسے مؤذن کہہ رہا تھا یہاں تک کہ جب اس نے «حَيَّ عَلَى الصَّلَاة» کہا تو انہوں نے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» کہا، پھر جب اس نے «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» کہا تو انہوں نے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» کہا، اور اس کے بعد مؤذن جس طرح کہتا رہا وہ بھی ویسے کہتے رہے پھر انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے ہی کہتے ہوئے سنا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Alqamah bin Waqqas said: "I was with Mu'awiyah when the Mu'adhdhin called the Adhan. Muawiyah said what the Mu'adhdhin said, but when he said: 'Hayya 'alas-salah (come to prayer),' he said: 'La hawla wa la quwwata illa Billah (There is no power and no strength except with Allah)'; and when he said: 'Hayya 'alal-falah (come to prosperity)', he said: 'La hawla wa la quwwata illa Billah (There is no power and no strength except with Allah)'. After that he said what the Mu'adhdhin said, then he said: 'I heard the Messenger of Allah (ﷺ) saying exactly like that'".