Sunan-nasai:
The Book of the Adhan (The Call to Prayer)
(Chapter: The Supplication Following The Adhan)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
679.
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص مؤذن کی اذان سنے اور کہے: [أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا] ”میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی مبعود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ میں اللہ کو بطور رب اور اسلام کو بطور دین اور محمد ﷺ کو بطور رسول پسند کرتا ہوں۔“ تو اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
تشریح:
یقیناً جو شخص عقیدے میں راسخ ہو اور صدق دل سے ان باتوں کا معترف ہو اسے واقعی اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے، خواہ کتنے ہی گناہوں کا مرتکب ہو۔ بھلا اس کے بخشش اور بندے کے درمیان کون حائل ہوسکتا ہے؟

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
سعد بن ابی وقاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مؤذن (کی اذان) سن کر یہ کہا: «وأنا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا» ”اور میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں، میں اللہ کے رب ہونے، اور محمد ﷺ کے رسول ہونے، اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں“ تو اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Sa'd bin Abi Waqqas that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Whoever says, when he hears the Mu'adhdhin: 'Ashhadu an la ilaha illallah wahdahu la sharika lahu wa anna Muhammadan 'Abduhu wa Rasuluhu, raditu Billahi Rabbanw, wa bil-Islami dinan wa bi Muhammadin Rasulah (I bear witness that there is none worthy of worship except Allah alone, with no partner or associate, and that Muhammad is the His slave and Messenger; I am content with Allah as my Lord, Islam as my religion and Muhammad as Messenger)', his sins will be forgiven".