Sunan-nasai:
The Book of the Adhan (The Call to Prayer)
(Chapter: The Stem Warning Against Leaving The Masjid After The Adhan)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
683.
حضرت ابو شعثاء سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوہریرہ ؓ کو دیکھا جب کہ ایک آدمی اذان کے بعد مسجد میں سے گزرا حتیٰ کہ مسجد سے باہر نکل گیا تو حضرت ابوہریرہ ؓ نے فرمایا: اس شخص نے حضرت ابوالقاسم ﷺ کی نافرمانی کی ہے۔
تشریح:
(1) اذان کے بعد بلاوجہ مسجد سے جانا منع ہے۔ اگر کوئی مجبوری ہو، مثلاً، وضو کرنا ہو یا کسی اور جگہ جماعت کروانی ہو تو مسجد سے نکل سکتا ہے کیونکہ وہ نماز سے فرار نہیں ہو رہا۔ حدیث میں مذکور شخص کے متعلق حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یقین تھا کہ وہ بلاوجہ گیا ہے۔ اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے اسی کتاب کا ابتدائیہ دیکھیے۔ (2) ابوالقاسم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت تھی۔ (3) اس قسم کی روایت جو ظاہراً آپ کا فرمان نہ ہو مگر صحابی نے وہ بات جزاً کہی ہو، حکماً مرفوع روایت کے زمرے میں شامل ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوالشعثاء کہتے ہیں: میں نے ابوہریرہ ؓ کو دیکھا کہ ایک شخص اذان کے بعد مسجد سے گزرنے لگا یہاں تک کہ مسجد سے باہر نکل گیا، تو انہوں نے کہا: رہا یہ شخص تو اس نے ابوالقاسم ﷺ کی نافرمانی کی ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ash'ath bin Abi Ash-Sha'tha' that his father said: "I saw Abu Hurairah (RA), when a man passed by in the Masjid until he parted from it - after the call. Abu Hurairah (RA) said: 'This man has indeed disobeyed Abu Al-Qasim (ﷺ)'".