Sunan-nasai:
Mention The Fitrah (The Natural Inclination Of Man)
(Chapter: Leftovers Of A Donkey)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
69.
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ہمارے پاس اللہ کے رسول ﷺ کا منادی آیا اور اس نے کہا (اعلان کیا): تحقیق اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول تمھیں گھھریلو گدھوں کا گوشت کھانے سے روکتے ہیں کیونکہ گدھے پلید ہیں۔ (یا یہ گوشت حرام ہے۔)
تشریح:
(1) یہ جنگ خیبر کی بات ہے جب مسلمانوں نے نبیٔ اکرام صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت کے بغیر اور غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے گدھے پکڑ کر ذبح کر لیے تھے بلکہ ان کا گوشت پکانا شروع کر دیا تھا۔ (2) امام نسائی رحمہ اللہ نے شاید اس روایت کے الفاظ [إِنَّهَا رِجْسٌ] سے گدھے کے جوٹھے کے پلید ہونے پر استدلال کیا ہے، مگر جو اس کے جوٹھے کی طہارت کے قائل ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے اکثر گدھے کو بطور سواری استعمال کیا ہے، ظاہر ہے اس کا لعاب اور پسینہ وغیرہ کپڑوں کو لگتا ہوگا اور آپ نے کبھی بھی گدھے کے لعاب سے پرہیز کا حکم نہیں دیا اور یہی بات امت کے حق میں زیادہ بہتر ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امت سے تنگی کو دور کرنے ہی کی کوشش کی ہے اور یسروا ولاتعسروا کی تلقین کرتے رہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
انس ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ ﷺ کا منادی آیا اور اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول تم لوگوں کو گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں، کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : جب گدھے کا گوشت ناپاک اور نجس ہے، تو اس کا جوٹھا بھی ناپاک و نجس ہو گا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Anas said: “An announcer came to us from the Messenger of Allah (ﷺ) and said: ‘Allah and His Messenger forbid you from (eating) the flesh of domestic donkeys, for it is filth.” (Sahih)