Sunan-nasai:
Mention The Fitrah (The Natural Inclination Of Man)
(Chapter: Leftovers Of A Menstruating Woman)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
70.
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ میں کسی ہڈی سے گوشت نوچتی تو اللہ کے رسول ﷺ اس جگہ اپنا منہ مبارک رکھتے جہاں میں نے رکھا تھا، حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ اور میں برتن سے پانی پیتی تو اللہ کے رسول ﷺ اس جگہ اپنا منہ رکھتے تھے جہاں میں نے لگایا تھا، حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔
تشریح:
(1) حیض اور جنابت کی حالت ظاہری پلیدی نہیں، لہٰذا حائضہ اور جنبی کا جوٹھا پاک ہے۔ (2) اس حدیث سے نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کمال حسن معاشرت کا درس ملتا ہے۔ (3) آدمی اپنی بیوی سے جماع کے علاوہ ہر وہ معاملہ کرسکتا ہے جس سے دونوں کو سرور حاصل ہو۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں ہڈی نوچتی تھی تو رسول اللہ ﷺ اپنا منہ اسی جگہ رکھتے جہاں میں رکھتی حالانکہ میں حائضہ ہوتی، اور میں برتن سے پانی پیتی تھی تو آپ ﷺ اپنا منہ اسی جگہ رکھتے جہاں میں رکھتی، حالانکہ میں حائضہ ہوتی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Aishah (RA) , may Allah be pleased with her, said: “While I was menstruating, I would nibble meat from a bone, and the Messenger of Allah (ﷺ) would put his mouth where mine had been. And while I was menstruating, I would drink from a vessel and he would put his mouth where mine had been.” (Sahih)