تشریح:
”اللہ عزوجل اس کے سامنے ہوتا ہے۔“ کیسے ہوتا ہے؟ جیسے اس کی شان عظیم کے لائق ہے۔ اس کا انکار درست نہیں اور نہ تاویل کرنا ہی مناسب ہے۔ اہل سنت و الجماعت اور محدثین رحمہ اللہ کا یہی موقف ہے۔ قرآن و حدیث کے دلائل کے ظاہر الفاظ کا بھی یہی تقاضا ہے، اس لیے جب عام انسان سے ہم کلام ہوتے ہوئے اس کے سامنے تھوکنا اس کی توہین ہے تو نماز میں سامنے تھوکنا یقیناً اللہ تعالیٰ کی توہین ہے۔