قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ (بَابُ التَّرْغِيبِ فِي الْجُلُوسِ فِي الْمَسْجِدِ وَانْتِظَارِ الصَّلَاةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

733.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي صَلَّى فِيهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ

سنن نسائی:

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: مسجد میں بیٹھ کر (اگلی)نماز کا انتظار کرنے کی ترغیب

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

733.   حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تحقیق فرشتے اس شخص کے لیے دعائیں کرتے رہتے ہیں جو اس جگہ بیٹھارہتا ہے جس جگہ اس نے نماز پڑھی: اے اللہ! اسے معاف فرما، اے اللہ! اس پر رحم فرما، جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔“