قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْقِبْلَةِ (بَابُ ذِكْرِ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ وَمَا لَا يَقْطَعُ إِذَا لَمْ يَكُنْ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي سُتْرَةٌ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

751.   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ وَهِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ قَالَ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ وَالْكَلْبُ قَالَ يَحْيَى رَفَعَهُ شُعْبَةُ

سنن نسائی:

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: جب نمازی کے آگے سترہ نہ ہوتو کونسی چیزیں نمازتوڑتی ہیں اور کونسی نہیں؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

751.   حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے پوچھا: کون سی چیز نماز کو توڑ دیتی ہے؟ انھوں نے کہا: حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: حیض والی عورت اور کتا۔ حضرت یحیی بن سعید نے کہا کہ حضرت شعبہ نے اس روایت کو مرفوع بیان کیا ہے۔