قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ (بَابُ اجْتِمَاعِ الْقَوْمِ فِي مَوْضِعٍ هُمْ فِيهِ سَوَاءٌ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

782.   أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فَلْيَؤُمَّهُمْ أَحَدُهُمْ وَأَحَقُّهُمْ بِالْإِمَامَةِ أَقْرَؤُهُمْ

سنن نسائی:

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب : جب چند لوگ کسی جگہ جمع ہوں اور وہاں ان کی حیثیت یکساں ہو تو؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

782.   حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب تین آدمی ہوں تو ان میں سے ایک امامت کرائے اور امامت کا زیادہ حق دار ان میں سے وہ ہے جو ان میں سے زیادہ قرآن پڑھنے والا ہو۔“