Sunan-nasai:
The Book of Leading the Prayer (Al-Imamah)
(Chapter: When people are together and one of them is the ruler)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
783.
حضرت ابومسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کسی صاحب اقتدار شخص کی سلطنت میں اس کی امامت نہ کرائی جائے اور نہ اس کی مسند خاص پر بیٹھا جائے مگر اس کی اجازت سے۔
تشریح:
یعنی جب مختلف لوگ جمع ہوں اور حکمران یا والی بھی موجود ہو تو بلا امتیاز کوئی بھی اس کی اجازت کے بغیر امامت نہیں کرا سکتا، امام صاحب رحمہ اللہ کا ترجمۃ الباب سے یہی مقصد معلوم ہوتا ہے۔ لیکن یہ تب ہے جب حکمران دیندار اور باشرع ہو، فاسق حکمران کی امامت مراد نہیں کیونکہ زیر بحث اصول و ضوابط اور مسائل کا انطباق تبھی ممکن ہے جب معاشرہ اسلامی اور حکمران دیندار ہو۔ بعض نے [فِي سُلْطَانِهِ] سے کسی کا دائرۂ اختیار مراد لیا ہے، معروف معنیٰ سلطنت یا حکمرانی مراد نہیں لیے، سب اس سے صرف حکمران یا صاحب اقتدار شخص مراد نہ ہوگا۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابومسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی کی امامت ایسی جگہ نہ کی جائے جہاں اس کی سیادت و حکمرانی ہو، اور بغیر اجازت اس کی مخصوص نشست گاہ پر نہ بیٹھا جائے۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اس روایت سے معلوم ہوا کہ اگر حاکم موجود ہو تو وہی امامت کا مستحق ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Mas'ud (RA) said: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'A man should not be led in prayer in his place of authority, and no one should sit in his place of honor except with his permission"'.