حضرت مالک بن حویرث ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی دوسرے لوگوں سے ملنے جائے تو انھیں نماز نہ پڑھائے۔
حدیث حاشیہ:
تاہم امام کی اجازت سے امامت کرا سکتا ہے۔ یہ روایت مختصر ہے۔ دیکھیے حدیث نمبر: 3
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
مالک بن حویرث ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی کسی قوم کی زیارت کے لیے جائے تو وہ انہیں ہرگز نماز نہ پڑھائے۔“۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : إلا یہ کہ وہ لوگ اس کی اجازت دیں جیسا کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے، جو اوپر گزر چکی ہے جس میں «إلّابإذنِه» کے الفاظ وارد ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Malik bin Al-Huwairith (RA) said: "I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'When any one of you visits some people,he should not lead them in prayer"'.