باب: جب لوگ امام کو (آتا) دیکھیں تب (جماعت کے لیے) کھڑے ہوں
)
Sunan-nasai:
The Book of Leading the Prayer (Al-Imamah)
(Chapter: People standing when they see the Imam)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
790.
حضرت ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب نماز کی اقامت کہی جائے تو کھڑے نہ ہو حتیٰ کہ مجھے (آتا) دیکھ لو۔
تشریح:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بسا اوقات ایسے ہوتا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے وقت کی اطلاع دیتے تو آپ فرماتے: تم اقامت کہو میں آ رہا ہوں۔ وہ آکر اقامت کہہ دیتے۔ کبھی آپ کو گھر میں کچھ دیر ہو جاتی اس لیے لوگوں کو بے فائدہ کھڑے ہونے سے روکنے کے لیے یہ ارشاد فرمایا۔ بالتبع معلوم ہوا کہ اقامت امام کی اجازت سے اس کے آنے سے قبل بھی کہی جا سکتی ہے۔
حضرت ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب نماز کی اقامت کہی جائے تو کھڑے نہ ہو حتیٰ کہ مجھے (آتا) دیکھ لو۔
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بسا اوقات ایسے ہوتا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے وقت کی اطلاع دیتے تو آپ فرماتے: تم اقامت کہو میں آ رہا ہوں۔ وہ آکر اقامت کہہ دیتے۔ کبھی آپ کو گھر میں کچھ دیر ہو جاتی اس لیے لوگوں کو بے فائدہ کھڑے ہونے سے روکنے کے لیے یہ ارشاد فرمایا۔ بالتبع معلوم ہوا کہ اقامت امام کی اجازت سے اس کے آنے سے قبل بھی کہی جا سکتی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوقتادہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اذان دی جائے، تو جب تک مجھے دیکھ نہ لو کھڑے نہ ہوا کرو۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ ممانعت اس وجہ سے تھی کہ کہیں لوگوں کو دیر تک کھڑا رہنا نہ پڑ جائے کیونکہ بسا اوقات کسی وجہ سے آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abdullah bin Abi Qatadah (RA) that his father said: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'When the call to prayer is given, do not stand up until you see me'".