باب: اقامت کے بعد امام کو کوئی ضرورت پیش آ جائے تو؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Leading the Prayer (Al-Imamah)
(Chapter: If something comes upon the Imam after the iqamah has been said)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
791.
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ نماز کی اقامت ہوگئی جب کہ اللہ کے رسول ﷺ ایک آدمی سے باتیں کر رہے تھے چنانچہ آپ جماعت کے لیے کھڑے نہ ہوئے حتیٰ کہ لوگ سوگئے۔
تشریح:
(1) اس آدمی سے بات چیت کسی ضروری مسئلے میں ہوگی لہٰذا کوئی ضرورت پڑ جائے تو اقامت اور تکبیر تحریمہ میں فاصلہ ہوسکتا ہے بلکہ صفوں کی تصحیح و ترصیص کے لیے امام اقامت کے بعد ہدایات دے سکتا ہے۔ صفوں کی درستی کے بعد تکبیر تحریمہ کہی جائے۔ (2) لوگ سو گئے۔ یعنی اونگھنے لگے۔ ارکان نماز کی حالتوں می سے کسی حالت میں اونگھنا اس وقت تک وضو کے لیے مضر نہیں جب تک شعور اور فہم و ادراک زائل نہ ہو یعنی گہری نیند نہ سوئے۔
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ نماز کی اقامت ہوگئی جب کہ اللہ کے رسول ﷺ ایک آدمی سے باتیں کر رہے تھے چنانچہ آپ جماعت کے لیے کھڑے نہ ہوئے حتیٰ کہ لوگ سوگئے۔
حدیث حاشیہ:
(1) اس آدمی سے بات چیت کسی ضروری مسئلے میں ہوگی لہٰذا کوئی ضرورت پڑ جائے تو اقامت اور تکبیر تحریمہ میں فاصلہ ہوسکتا ہے بلکہ صفوں کی تصحیح و ترصیص کے لیے امام اقامت کے بعد ہدایات دے سکتا ہے۔ صفوں کی درستی کے بعد تکبیر تحریمہ کہی جائے۔ (2) لوگ سو گئے۔ یعنی اونگھنے لگے۔ ارکان نماز کی حالتوں می سے کسی حالت میں اونگھنا اس وقت تک وضو کے لیے مضر نہیں جب تک شعور اور فہم و ادراک زائل نہ ہو یعنی گہری نیند نہ سوئے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
انس ؓ کہتے ہیں کہ نماز کے لیے اقامت کہی جا چکی تھی، اور رسول اللہ ﷺ ایک شخص سے راز داری کی باتیں کر رہے تھے، تو آپ نماز کے لیے کھڑے نہیں ہوئے یہاں تک کہ لوگ سونے لگے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ہو سکتا ہے یہ گفتگو کسی ضروری امر پر مشتمل رہی ہو یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان جواز کے لیے ایسا کیا ہو، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اقامت میں اور نماز شروع کرنے میں فصل کرنا نماز کے لیے مضر نہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Anas (RA) said: "The Iqamah for prayer was said, and the Messenger of Allah (ﷺ) was conversing privately with a man, and did not commence the prayer until the people slept".