تشریح:
صحیح مسلم وغیرہ میں صیغۂ واحد کی بجائے صیغۂ جمع مذکور ہے یعنی ہم دائیں طرف کھڑا ہونا پسند کرتے تھے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم صلاة المسافرین حدیث: ۷۰۹) علاوہ ازیں اس کی وجہ یہ بیان ہوئی ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم کی خواہش ہوتی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ انور پہلے پہل ہماری طرف ہو۔ (ایضاً) نیز یہ کہ آپ کے سلام کے اولین مستحق ہم بنیں کیونکہ پہلے سلام دائیں طرف پھیرا جاتا ہے۔ (صحیح ابن خزیمة حدیث: ۱۵۶۴)