قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ (بَابُ مُبَادَرَةِ الْإِمَامِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

829.   أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يَخْطُبُ قَالَ حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ وَكَانَ غَيْرَ كَذُوبٍ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا صَلَّوْا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ قَامُوا قِيَامًا حَتَّى يَرَوْهُ سَاجِدًا ثُمَّ سَجَدُوا

سنن نسائی:

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: امام سے آگے بڑھنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

829.   حضرت براء ؓ بیان کرتے ہیں اور وہ جھوٹے نہ تھے کہ جب وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو صحابہ کھڑے رہتے حتیٰ کہ آپ کو دیکھ لیتے کہ آپ سجدے میں چلے گئے ہیں تو پھر سجدہ کرتے۔