قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ (بَابُ سُقُوطِ الصَّلَاةِ عَمَّنْ صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ فِي الْمَسْجِدِ جَمَاعَةً)

حکم : حسن صحیح

ترجمة الباب:

860 .   أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّيْمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ مَوْلَى مَيْمُونَةَ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ جَالِسًا عَلَى الْبَلَاطِ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ قُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا لَكَ لَا تُصَلِّي قَالَ إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُعَادُ الصَّلَاةُ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ

سنن نسائی:

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: جو شخص مسجد میں امام کے ساتھ باجماعت نماز پڑھ چکا ہو، اس سے نماز کا ساقط ہو جانا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

860.   حضرت میمونہ ؓ کے آزاد کردہ غلام سلیمان نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر ؓ کو فرش پر بیٹھے دیکھا جب کہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا وجہ ہے کہ آپ نماز نہیں پڑھ رہے؟ انھوں نے کہا: میں نماز پڑھ چکا ہوں۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک نماز دن میں دو مرتبہ نہیں پڑھی جاسکتی۔“