قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ (بَابُ الرُّكُوعِ دُونَ الصَّفِّ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

871 .   أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاكِعٌ فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ

سنن نسائی:

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: صف میں ملنے سے پہلے ہی رکوع کرنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

871.   حضرت ابوبکرہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ (ایک دفعہ) مسجد میں داخل ہوئے تو نبی ﷺ رکوع کی حالت میں تھے، چنانچہ انھوں نے صف سے پیچھے ہی رکوع کرلیا۔ (اور رکوع ہی کی حالت میں چل کر صف میں پہنچے۔) نبی ﷺ نے (نماز کے بعد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمھاری (نیکی کی) حرص میں اضافہ فرمائے لیکن دوبارہ ایسے نہ کرنا۔“