موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ قَبْلَ التَّكْبِيرِ)
حکم : صحیح
877 . أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ قَالَ وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ وَيَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ وَيَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ وَلَا يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ
سنن نسائی:
کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل
باب: رفع الیدین تکبیر تحریمہ سے پہلے کیا جائے
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
877. حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے حتیٰ کہ وہ آپ کے کندھوں کے برابر ہوجاتے، پھر اللہ اکبر کہتے۔ انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ یہ فعل اس وقت بھی کرتے جب رکوع کی تکبیر کہتے۔ اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو پھر یہی کرتے اور فرماتے [سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ] اور سجدے میں ایسا نہیں کرتے تھے۔