Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Raising the hands in level with the shoulders)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
878.
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع فرماتے تو اپنے کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھاتے۔ اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے توانھیں اسی طرح اٹھاتے اور فرماتے [سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ] اور سجدوں میں ایسا نہیں کرتے تھے۔
تشریح:
اکثر روایات میں کندھوں کے برابر رفع الیدین کا ذکر ہے۔ بعض صحیح روایات میں کانوں کے برابر کا بھی ذکر ہے۔ (صحیح مسلم، الصلاة، حدیث:۳۹۱) دونوں صورتیں جائز ہیں۔ بعض اہل علم، مثلاً امام شافعی رحمہ اللہ نے تطبیق دی ہے کہ ہاتھ اس طرح اٹھائے جائیں کہ انگلیوں کے کنارے کانوں کے برابر اور ہتھیلیوں کا نچلا کنارہ کندھوں کے برابر ہو۔ اس طرح دونوں روایات پر بیک وقت عمل ہوجائے گا۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں مونڈھوں کے بالمقابل اٹھاتے، اور جب رکوع کرتے، اور رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی ان دونوں کو اسی طرح اٹھاتے، اور «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ»، «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» کہتے، اور سجدہ کرتے وقت ایسا نہیں کرتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abdullah bin 'Umar (RA): that when the Messenger of Allah (ﷺ) started to pray, he would raise his hands in level with his shoulders, and when he bowed and when he raised his head from bowing, he would raise them likewise and say "Sami Allahu liman hamidah, Rabbana wa lakal-hamd (Allah hears those who praise Him, our Lord, to You be praise".And he did not do that when he prostrated.