قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ حِيَالَ الْأُذُنَيْن)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

881.   أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَحِينَ رَكَعَ وَحِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ حَتَّى حَاذَتَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ

سنن نسائی:

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل 

  (

باب: کانوں کے برابر ہاتھ اٹھانا (رفع الیدین کرنا)

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

881.   حضرت مالک بن حویرث ؓ سے منقول ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ جب نماز میں داخل ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے۔ اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے، اس وقت بھی (ہاتھ اٹھاتے) حتیٰ کہ وہ کانوں کے کناروں کے برابر ہوجاتے۔