باب: (بسم اللہ الرحمن الرحیم) بلند آواز سے نہ پڑھنا
)
Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Not saying "In the Name of Allah, The Most Gracious, The Most Merciful" Aloud)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
908.
حضرت عبداللہ بن مغفل ؓ کے بیٹھے سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ عبداللہ بن مغفل ؓ جب ہم میں سے کسی کو (بلند آواز سے) (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) پڑھتے سنتے تو فرماتے: میں نے رسول اللہ ﷺ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر ؓ کے پیچھے نمازیں پڑھی ہیں۔ میں نے تو ان میں سے کسی کو (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) پڑھتے نہیں سنا۔
تشریح:
(بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) نہ پڑھنے سے مراد، اونچی آواز سے نہ پڑھنا ہے اور روایات زیادہ اور اصح ہیں، لہٰذا معمول آہستہ پڑھنے ہی کا ہونا چاہیے کیونکہ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم علم وقفہ میں تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بڑھ کر تھے، خصوصاً ابوبکروعمر رضی اللہ عنہما، البتہ اونچی آواز سے بھی کبھی کبھار پڑھنا جائز ہےجیسا کہ بعض روایات میں آیا ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مغفل کے بیٹے کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مغفل ؓ جب ہم میں سے کسی سے «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» پڑھتے ہوئے سنتے تو کہتے: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، ابوبکر ؓ کے پیچھے نماز پڑھی، اور عمر ؓ کے پیچھے بھی نماز پڑھی لیکن میں نے ان میں سے کسی کو بھی «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» پڑھتے نہیں سنا۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی زور سے پڑھتے نہیں سنا، نہ کہ بالکل پڑھتے ہی نہیں تھے (دیکھئیے پچھلی دونوں حدیثیں)۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Ibn Abdullah bin Mughaffal said: "If Abdullah bin Mughaffal heard any one of us recite: 'In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful', he would say: 'I prayed behind the Messenger of Allah (ﷺ) and behind Abu Bakr (RA) and behind 'Umar (RA) and I did not hear any of them recite: 'In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful".