قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ اكْتِفَاءِ الْمَأْمُومِ بِقِرَاءَةِ الْإِمَامِ)

حکم : صحيح الإسناد ، و الموقوف منه " فالتفت إلي ... "

ترجمة الباب:

923 .   أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ قَالَ حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيُّ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ سَمِعَهُ يَقُولُ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ وَجَبَتْ هَذِهِ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ مِنْهُ فَقَالَ مَا أَرَى الْإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلَّا قَدْ كَفَاهُمْ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ هَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَأٌ إِنَّمَا هُوَ قَوْلُ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَلَمْ يُقْرَأْ هَذَا مَعَ الْكِتَابِ

سنن نسائی:

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل 

  (

باب: کیا مقتدی امام کی قراءت پر کفایت کرسکتا ہے؟

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

923.   کثیر بن مرہ حضرمی سے روایت ہے، حضرت ابودرداء ؓ نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ سے پوچھا گیا: کیا ہر نماز میں قراءت ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“ انصار میں سے ایک آدمی نے کہا: یہ تو واجب ہوگئی۔ آپ (ابودرداء) میری طرف متوجہ ہوئے، اور میں سب لوگوں میں سے آپ کے زیادہ قریب تھا، آپ نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ جب امام لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو تو وہ انھیں کفایت کرے گا۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائی) ؓ نے کہا: اس (قول) کو رسول اللہ ﷺ کا فرمان قرار دینا خطا اور غلطی ہے۔ یہ حضرت ابودرداء ؓ کا قول ہے۔