Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Recitation in Subh on Friday)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
953.
حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چلا جب کہ آپ سوار تھے۔ میں نے آ پکے پاؤں پر اپنا ہاتھ رکھا اور گزارش کی: اے اللہ کے رسول! مجھے سورۂ ہود اور سورۂ یوسف پڑھا دیجیے۔ آپ نے فرمایا:’’تو ہرگز کوئی ایسی سورت نہیں پڑھے گا جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک (قل اعوذ برب الفلق) اور (قل اعوذ برب الناس) سے زیادہ مرتبے والی ہو۔‘‘
تشریح:
مبتدی طالب علم کو چھوٹی سورتوں سے ابتدا کرنی چاہیے، نہ کہ بڑی سورتوں سے۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے ابتداء ہی دو لمبی سورتیں، یعنی سورۂ ہود اور سورۂ یوسف سکھانےکا مطلبہ کیا تو آپ نے رہنمائی فرمائی کہ چھوٹی سورتوں سے ابتدا کریں۔ چھوٹی سورتوں کی اپنی فضیلت ہے۔ یا ممکن ہے استعاذہ کا موقع ہو۔ ظاہر ہے معوذتین کو اس مقصد سے جو مناسبت ہے، وہ کسی اور سورت کو نہیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چلا،اور آپ سوار تھے تو میں نے آپ کے پاؤں پہ اپنا ہاتھ رکھا ، اور آپ سے عرض کیا : اللہ کے رسول!آپ مجھے سورۃ هود اور سورۃ یوسف پڑھا دیجئیے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا:” اللہ کے نزدیک «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» سے زیادہ بلیغ سورت تم کوئی اور نہیں پڑھو گے“ ۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Uqbah bin Amr that: He asked the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) about Al-Mua'awwidhatain. Uqbah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) led us in praying Fajr and recited them".