قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ السُّجُودِ فِي الْفَرِيضَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

968.   أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ سُلَيْمٍ وَهُوَ ابْنُ أَخْضَرَ عَنْ التَّيْمِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ يَعْنِي الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ سُورَةَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَذِهِ يَعْنِي سَجْدَةً مَا كُنَّا نَسْجُدُهَا قَالَ سَجَدَ بِهَا أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا خَلْفَهُ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سنن نسائی:

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل 

  (

باب: فرض نماز میں سجدۂ تلاوت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

968.   حضرت ابو رافع سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوہریرہ ؓ کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھی۔ انھوں نے سورہ(إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ) پڑھی اور اس میں سجدہ کیا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے کہا: اے ابوہریرہ! یہ سجدہ ہم تو نہیں کیا کرتے تھے۔ تو انھوں نے فرمایا: ابوالقاسم ﷺ نے یہ سجدہ کیا جب کہ میں آپ کے پیچھے نماز پڑھ رہا تھا، لہٰذا میں تو یہ سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ ابو القاسم ﷺ کو جاملوں (فوت ہوجاؤں)۔