Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Making the standing longer in the first rak'ah of Zuhr prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
974.
حضرت ابو قتادہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ ہمیں ظہر کی نماز پڑھاتے اور پہلی دو رکعتوں میں قراءت فرماتے تو ہمیں کوئی کوئی آیت سنا دیا کرتے تھے۔ اور آپ ظہر اور صبح کی نمازوں میں پہلی رکعت کو لمبا کیا کرتے تھے۔
تشریح:
مذکورہ دونوں روایات سنداً ضعیف ہیں، تاہم امام سری نمازوں میں بھی کوئی آیت یا کچھ الفاظ بلند آواز سے پڑھ سکتا ہے تاکہ مقتدی قراءت کا اندازہ کرلیں کہ رکوع میں کتنی دیر باقی ہے اور وہ اپنی قراءت وقت پر ختم کرلیں جیسا کہ دوسرے دلائل سے اس کی تائید ہوتی ہے، البتہ یہ بلند آواز جہری نمازوں کی قراءت سے کم اور مختلف ہونی چاہیے تاکہ امتیاز قائم رہے۔ ظاہر ہے یہ جہر آپ قصداً کر دیا کرتے تھے۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اتفاقاً آواز بلند ہو جاتی ہو۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوقتادہ ؓ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ آپ ہمیں ظہر پڑھاتے تھے تو آپ پہلی دونوں رکعتوں میں قرآت کرتے، اور یونہی کبھی ایک آدھ آیت ہمیں سنا دیتے، اور ظہر اور فجر کی پہلی رکعت بہ نسبت دوسری رکعت کے لمبی کرتے تھے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ”طف“ کوفہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abdullah bin Abi Qatadah narrated that: His father said: "The Messenger of Allah (ﷺ) used to lead us in prayer, and he would recite in the first two rak'ahs and make us hear some verses. And he would make the (first) Rak'ah lengthy in Zuhr, and also the first rak'ah." Meaning in Subh.