Sunan-nasai:
The Book of the Commencement of the Prayer
(Chapter: Reciting Al-Mursalat (77) in Maghrib)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
985.
حضرت ام فضل بنت حارث ؓ سے روایت ہے،وہ فرماتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اپنے گھر میں مغرب کی نماز پڑھائی اور سورہ مرسلات پڑھی۔ اس کے بعد آپ نے کوئی باجماعت نماز نہیں پڑھائی حتیٰ کہ آپ ﷺ فوت ہوگئے۔
تشریح:
(1) اس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں آخری نماز مغرب پڑھائی جبکہ صحیحین میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ظہر کی نماز کے متعلق صراحت ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الأذان، حدیث: ۶۸۷، و صحیح مسلم، الصلاة، حدیث: ۴۱۸) ان دونوں روایات میں تعارض نہیں ہے۔ جس حدیث میں ظہر کی نماز کا ذکر ہے، اس سے مراد ہے کہ آپ نے مسجد میں لوگوں کو آخری نماز ظہر کی پڑھائی اور مذکورہ حدیث سے مراد ہے کہ آپ نے بیماری کی وجہ سے گھر میں عورتوں کو مغرب کی نماز پڑھائی۔ دیکھیے: (فتح الباري: ۲۲۷/۲، تحت حدیث: ۶۸۷) (2) نماز مغرب میں قراءت کا عام معمول تو چھوٹی چھوٹی سورتیں پڑھنا ہی ہے لیکن اگر کسی وقت لمبی قراءت کرلی جائے تو اس میں کوئی حرج والی بات نہیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ام فضل بنت حارث ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اپنے گھر میں مغرب پڑھائی، تو آپ نے سورۃ المرسلات پڑھی، اس کے بعد آپ نے کوئی بھی نماز نہیں پڑھائی یہاں تک کہ آپ کی وفات ہو گئی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Anas that Umm Al-Fadl bint Al-Harith said: " The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) led us in praying maghrib in his house and he recited Al-Mursalat, then after that, he never offered any prayer until he died".