قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ النَّهْيِ أَنْ يُتَّخَذَ الْخَمْرُ خَلاَّ​)

حکم : حسن صحیح 

1295. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ عَنْ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمْرِ عَشْرَةً عَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَشَارِبَهَا وَحَامِلَهَا وَالْمَحْمُولَةُ إِلَيْهِ وَسَاقِيَهَا وَبَائِعَهَا وَآكِلَ ثَمَنِهَا وَالْمُشْتَرِي لَهَا وَالْمُشْتَرَاةُ لَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ وَقَدْ رُوِيَ نَحْوُ هَذَا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مترجم:

1295.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے شراب کی وجہ سے ’’دس آدمیوں پرلعنت بھیجی: اس کے نچوڑوانے والے پر، اس کے پینے والے پر، اس کے لے جانے والے پر، اس کے منگوانے والے پر، اورجس کے لیے لے جائی جائے اس پر، اس کے پلانے والے پر، اوراس کے بیچنے والے پر، اس کی قیمت کھانے والے پر، اس کو خریدنے والے پراور جس کے لیے خریدی گئی ہواس پر‘‘۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱۔ یہ حدیث انس ؓ کی روایت سے غریب ہے۔
۲۔ اوراسی حدیث کی طرح ابن عباس، ابن مسعود اور ابن عمر‬ ؓ س‬ے بھی مروی ہے جسے یہ لوگ نبی اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں۔