تشریح:
وضاحت:
۱؎: لیکن شرط یہ ہے کہ وہ جمی ہوئی چیز ہو، اور اگر سیال ہے تو پھر پورے کو پھینک دیاجائے گا۔
۲؎: معمر کی مذکورہ روایت مصنف عبد الرزاق کی ہے، معمر ہی کی ایک روایت نسائی میں (رقم: ۴۲۶۵) میمونہ سے بھی ہے جس میں ’’سیال اور غیر سیال‘‘ کا فرق ابوہریرہ ہی کی روایت کی طرح ہے، سند اور علم حدیث کے قواعد کے لحاظ سے اگرچہ یہ دونوں روایات متکلم فیہ ہیں، لیکن ایک مجمل روایت ہی میں نسائی کا لفظ ہے ’’سمن جامد‘‘ (جماہوا گھی) اور یہ سند صحیح ہے، بہر حال اگر صحیحین کی مجمل روایت ہی کو لیا جائے تو بھی ’’ارد گرد‘‘ اسی گھی کا ہوسکتا ہے جو جامد ہو، سیال میں ’’ارد گرد‘‘ ہو ہی نہیں سکتا، کیوں کہ چوہیا اس میں گھومتی رہے گی۔