تشریح:
وضاحت:
۱؎: اس گواہی کی صورت یہ ہے کہ کسی شخص کا کوئی ایسا معاملہ درپیش ہے جس میں کسی گواہ کی ضرورت ہے اور اس کے علم کے مطابق اس معاملہ کا کوئی گواہ نہیں ہے، پھر اچانک ایک دوسرا شخص آئے اورخود سے اپنے آپ کو پیش کرے اوراس معاملہ کی گواہی دے تو اس حدیث میں ایسے ہی گواہ کو سب سے بہترگواہ کہا گیا ہے، معلوم ہوا کہ کسی کے پاس اگرکوئی شہادت موجود ہے تو اسے قاضی کے سامنے حاضر ہو کرمعاملہ کے تصفیہ کی خاطر گواہی دینی چاہئے اسے اس کے لیے طلب کیا گیا ہو یا نہ طلب کیا گیا ہو۔