تشریح:
وضاحت:
۱؎: آپﷺ کے بالوں کی مختلف اوقات میں کئی حالت ہوا کرتی تھی ، کبھی آدھے کانوں تک، کبھی کانوں کے لؤوں تک، کبھی آدھی گردن تک ، اور کبھی کندھوں کو چھوتے ہوئے۔
۲؎: مردوں کے لال کپڑے پہننے کے سلسلے میں علماء درمیان مختلف روایات کی وجہ سے اختلاف ہے، زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ آپﷺ کا یہ جوڑا ایسا تھا کہ اس کا تانہ لا ل رنگ تھا ، یہ بالکل خالص لال نہیں تھا، کیونکہ آپﷺ نے خود خالص لال سے مردوں کے لیے منع کیا ہے، (دیکھئے کتاب اللباس میں مردوں کے لیے لا ل کپڑے پہننے کا باب)۔
۳؎ : یعنی آپﷺ کے کندھے کافی چوڑے تھے۔
۴؎: ناٹا اور لمبا ہونا دونوں معیوب صفتیں ہیں، آپﷺ درمیانے قد کے تھے، عیب سے مبرا، ماشاء اللہ۔