تشریح:
وضاحت:
۱؎: (عيبة) جامہ دانی اور صندوق کو کہتے ہیں جس میں کپڑے حفاظت سے رکھے جاتے ہیں، آپﷺ نے اپنے اہل بیت کو جامہ دانی اس لیے کہا کہ وہ آپﷺ کے خدمت گار اور معاون تھے، اور (کَرِش) جانور کے اس عضو کا نام ہے جو مثل معدہ کے ہوتا ہے، آپﷺ نے انصار کو کرش اس معنی میں کہا کہ جس طرح معدہ میں کھانا اور غذا جمع ہوتی ہے پھر اس سے سارے بدن و نفع پہنچتا ہے اسی طرح میرے لیے انصار ہیں کیوں کہ وہ بے انتہا دیانت دار اور امانت دار ہیں اور میرے عہود و مواثیق اور اسرار کے حافظ و نگہبان اور مجھ پر دل و جان سے قربان ہیں۔
نوٹ: (اہل بیت کے ذکر کے ساتھ منکر ہے، سند میں عطیہ عوفی ضعیف راوی ہیں، مگر حدیث رقم: ۳۹۰۶ سے تقویت پا کر اس کا دوسرا ٹکڑا صحیح ہے)