قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الرَّضَاعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَرَى الْمَرْأَةَ تُعْجِبُهُ​)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1158 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ هُوَ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى امْرَأَةً فَدَخَلَ عَلَى زَيْنَبَ فَقَضَى حَاجَتَهُ وَخَرَجَ وَقَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا أَقْبَلَتْ أَقْبَلَتْ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ امْرَأَةً فَأَعْجَبَتْهُ فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ فَإِنَّ مَعَهَا مِثْلَ الَّذِي مَعَهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَهِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ هُوَ هِشَامُ بْنُ سَنْبَرٍ

جامع ترمذی:

كتاب: رضاعت کے احکام ومسائل 

  (

باب: آدمی کسی عورت کو دیکھے اور وہ اسے پسندآ جائے توکیاکرے؟​

)
 

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

1158.   جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ایک عورت کو دیکھا تو آپﷺ زینب‬ ؓ ک‬ے پاس تشریف لائے اور آپﷺ نے اپنی ضرورت پوری کی اور باہر تشریف لا کر فرمایا: ’’عورت جب سامنے آتی ہے تو وہ شیطان کی شکل میں آتی ہے۱؎، لہٰذا جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو دیکھے اور وہ اسے بھلی لگے تو اپنی بیوی کے پاس آئے اس لیے کہ اس کے پاس بھی اسی جیسی چیز ہے جو ا س کے پاس ہے۔‘‘امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ جابر کی حدیث صحیح حسن غریب ہے۔۲۔ ا س باب میں ابن مسعود ؓ سے بھی روایت ہے۔۳۔ ہشام دستوائی در اصل ہشام بن سنبر ہیں۔