تشریح:
وضاحت:
۱؎: حمرہ ایک قسم کا وبائی مرض ہے جس کی وجہ سے بخار آتا ہے، اوربدن پر سرخ دانے پڑجاتے ہیں۔
۲؎: جوچیزیں کتاب وسنت سے ثابت نہیں ہیں وہ حرام ہیں، چنانچہ تعویذ گنڈا اور جادو منتر وغیرہ اسی طرح حرام کے قبیل سے ہیں، تعویذ میں آیات قرآنی کا ہونا اس کے جواز کی دلیل نہیں بن سکتی، کیوں کہ حدیث میں مطلق لٹکانے کو ناپسندکیاگیا ہے، یہ حکم عام ہے اس کے لیے کوئی دوسری چیز مخصص نہیں ہے۔ بلکہ ایک حدیث میں ہے کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: ’’جس نے کوئی تعویذ، گنڈا یا کوئی منکا وغیرہ لٹکایا اُس نے شرک کیا۔‘‘