موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْفِتَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ لَا يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلاَءِ لِمَا لاَ يُطِيقُ)
حکم : صحیح
2254 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جُنْدَبٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ قَالُوا وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ قَالَ يَتَعَرَّضُ مِنْ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
جامع ترمذی:
كتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں
باب: آدمی اپنے آپ کو ایسی مصیبت سے دوچارنہ کرے جسے جھیلنے کی وہ طاقت نہ رکھتاہو
)مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
2254. حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے نفس کوذلیل کرے‘‘، صحابہ نے عرض کیا: اپنے نفس کو کیسے ذلیل کرے گا؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’اپنے آپ کو ایسی مصیبت سے دوچارکرے جسے جھیلنے کی وہ طاقت نہ رکھتاہو‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔