قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْفِتَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2255 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُكْتِبُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَصَرْتُهُ مَظْلُومًا فَكَيْفَ أَنْصُرُهُ ظَالِمًا قَالَ تَكُفُّهُ عَنْ الظُّلْمِ فَذَاكَ نَصْرُكَ إِيَّاهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

جامع ترمذی:

كتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں

 

تمہید کتاب  (

باب: ظالم اور مظلوم دونوں کی مدد کرنے کابیان​

)
 

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

2255.   انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’اپنے بھائی کی مدد کروخواہ وہ ظالم ہویا مظلوم‘‘، صحابہ ؓ نے کہا: اللہ کے رسولﷺ! میں نے مظلوم ہونے کی صورت میں تو اس کی مدد کی لیکن ظالم ہو نے کی صورت میں اس کی مدد کیسے کروں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’اسے ظلم سے باز رکھو، اس کے لیے یہی تمہاری مدد ہے‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔۲۔ اس باب میں عائشہ‬ ؓ س‬ے بھی روایت ہے۔