قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: منقطع ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْرُّؤْيَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ قَوْلِهِ لَهُمْ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا​)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2273 .   حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى لَهُمْ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَقَالَ مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ غَيْرُكَ إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ غَيْرُكَ مُنْذُ أُنْزِلَتْ هِيَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

جامع ترمذی:

كتاب: خواب کے آداب واحکام

 

تمہید کتاب  (

باب: آیت کریمہ: 'لَهُمْ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا'(ان کے لیے دنیاوی زندگی میں بشارت ہے )کی تفسیر کابیان​

)
 

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

2273.   عطاء بن یسار مصرکے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے ابوالدرداء ؓ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ (یونس: ۶۴) (ان کے لیے دنیاوی زندگی میں بشارت ہے) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہﷺ سے اس کے بارے میں پوچھا ہے، تمہارے سوا صرف ایک آدمی نے مجھ سے پوچھا ہے، میں نے رسول اللہﷺ سے اس کے بارے میں پوچھا توآپﷺ نے فرمایا: ’’جب سے یہ آیت نازل ہوئی ہے اس کے بارے میں تمہارے سوا کسی نے نہیں پوچھا، اس سے مراد نیک اوراچھے خواب ہیں جسے مسلمان دیکھتا ہے یا اسے دکھایا جاتا ہے‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث حسن ہے۔۲۔ اس باب میں عبادہ بن صامت ؓ سے بھی روایت ہے۔