موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
جامع الترمذي: أَبْوَابُ الشَّهَادَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ مِنْهُ)
حکم : صحیح
2302 . حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ الأَعْمَشِ، عَنْ عَلِيِّ ابْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ هِلاَلِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: "خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ"، ثَلاَثًا "ثُمَّ يَجِيئُ قَوْمٌ مِنْ بَعْدِهِمْ يَتَسَمَّنُونَ وَيُحِبُّونَ السِّمَنَ يُعْطُونَ الشَّهَادَةَ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلُوهَا" قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ الأَعْمَشِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ وَأَصْحَابُ الأَعْمَشِ إِنَّمَا رَوَوْا عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ هِلاَلِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ .
جامع ترمذی:
كتاب: شہادت( گواہی) کے احکام ومسائل
باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب
)مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
2302. عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کوفرماتے سنا: ’’سب سے اچھے لوگ میرے زمانہ کے ہیں (یعنی صحابہ)، پھروہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے (یعنی تابعین)، پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے (یعنی اتباع تابعین)‘‘ ۱؎، (آپﷺنے یہ بات تین مرتبہ دہرائی) پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو موٹا ہونا چاہیں گے، موٹاپا پسند کریں گے اورگواہی طلب کیے جانے سے پہلے گواہی دیں گے‘‘2؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث اعمش کے واسطہ سے علی بن مدرک کی روایت سے غریب ہے۔۲۔ اعمش کے دیگر شاگردوں نے (عن الأعمش، عن هلال بن يساف، عن عمران بن حصين) کی سند سے روایت کی ہے۔