قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزُّهْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ وَالسُّمْعَةِ​)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

2383 .   حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنِي الْمُحَارِبِيُّ عَنْ عَمَّارِ بْنِ سَيْفٍ الضَّبِّيِّ عَنْ أَبِي مُعَانٍ الْبَصْرِيِّ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا جُبُّ الْحَزَنِ قَالَ وَادٍ فِي جَهَنَّمَ تَتَعَوَّذُ مِنْهُ جَهَنَّمُ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَنْ يَدْخُلُهُ قَالَ الْقُرَّاءُ الْمُرَاءُونَ بِأَعْمَالِهِمْ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

جامع ترمذی:

كتاب: زہد،ورع، تقوی اور پرہیز گاری کے بیان میں

 

تمہید کتاب  (

باب: ریاونمود اور شہرت کابیان​

)
 

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

2383.   ابوہریر ہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’جُب حزن (غم کی وادی) سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو‘‘، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! جُب حزن کیاچیز ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’جہنم کی ایک وادی ہے جس سے جہنم بھی ہرروز سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے‘‘، پھر صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! اس میں کون لوگ داخل ہوں گے؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ریاکار قراء (اس میں داخل ہوں گے)‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔