قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ أَبِي هُرَيْرَةَؓ)

حکم : حسن الاسناد

ترجمة الباب:

3835 .   حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَسْمَعُ مِنْكَ أَشْيَاءَ فَلَا أَحْفَظُهَا قَالَ ابْسُطْ رِدَاءَكَ فَبَسَطْتُهُ فَحَدَّثَ حَدِيثًا كَثِيرًا فَمَا نَسِيتُ شَيْئًا حَدَّثَنِي بِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

جامع ترمذی:

كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں 

  (

باب: ابو ہریرہؓ کے مناقب

)
 

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

3835.   ابوہریرہ ؓ  کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! میں بہت سی چیزیں آپﷺ سے سنتا ہوں لیکن انہیں یاد نہیں رکھ پاتا، آپﷺ نے فرمایا: ’’اپنی چادر پھیلاؤ‘‘، تو میں نے اسے پھیلا دیا، پھر آپﷺ نے بہت سے حدیثیں بیان فرمائیں، تو آپﷺ نے جتنی بھی حدیثیں مجھ سے بیان فرمائیں میں ان میں سے کوئی بھی نہیں بھولا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔۲۔ اور ابوہریرہ سے کئی سندوں سے آئی ہے۔