تشریح:
۱؎: اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے بعض علماء نے جمعہ کے دن کے غسل کو واجب قرار دیا ہے، اور جو وجوب کے قائل نہیں ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہاں امر تاکید کے لیے ہے اس سے مراد وجوب اختیاری (استحباب ) ہے جیسے آدمی اپنے ساتھی سے کہے ’’تیرا حق مجھ پر واجب ہے‘‘ یعنی مؤکد ہے، نہ کہ ایسا وجوب جس کے ترک پر سزا اورعقوبت ہو۔ (اس تاویل کی وجہ حدیث رقم ۴۹۷ ہے)۔