قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ(أَمرُ المُؤمِنِ بِإِحسَانِ كَفنِ أَخِيهِ))

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

995 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَلِيَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ وَفِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ و قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ فِي قَوْلِهِ وَلْيُحْسِنْ أَحَدُكُمْ كَفَنَ أَخِيهِ قَالَ هُوَ الصَّفَاءُ وَلَيْسَ بِالْمُرْتَفِعِ

جامع ترمذی:

كتاب: جنازے کے احکام ومسائل 

  (

باب: مؤمن کو اپنے بھائی کو اچھی طرح کفن دینے کے حکم کے بارے میں

)
 

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

995.   ابو قتادہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں کوئی اپنے بھائی کا (کفن کے سلسلے میں) ولی (ذمہ دار) ہو تو اسے اچھا کفن دے‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن غریب ہے۔۲- اس باب میں جابر ؓ سے بھی روایت ہے۔۳- ابن مبارک کہتے ہیں کہ سلام بن ابی مطیع آپ کے قول ’’وَلْيُحْسِنْ أَحَدُكُمْ كَفَنَ أَخِيهِ‘‘ (اپنے بھائی کو اچھا کفن دو) کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس سے مراد کپڑے کی صفائی اور سفیدی ہے، اس سے قیمتی کپڑا مراد نہیں ہے۔