تشریح:
فوائد ومسائل:
(1) دوسرے مذہب کی قسم کا مطلب یہ ہے کہ اس نے کہا: ’’اگر میں نے فلاں کام کیا ہو تو میں یہودی ہوں‘‘ یا کہا: ’’اگر میں جھوٹ کہوں تو کافر ہو جاؤں۔‘‘ اس انداز کی قسم سے پرہیز کرنا چاہیے۔
(2) حافظ صلاح الدین یوسف حفظ اللہ اس کی بابت یوں لکھتے ہیں کہ اگر قسم کھاتے وقت اس کا ارادہ بھی یہی تھا کہ اگر اس نے یہ کام کیا تو وہ کفر کا راستہ اختیار کر لے گا تو وہ فی الفور کافر ہو جائے گا اور اگر اس کا مقصد دین اسلام پر استقامت کا اظہار تھا اور اس کا عزم تھا کہ وہ کبھی کفر کا راستہ اختیار نہیں کرے گا تو وہ کافر تو نہیں ہو گا لیکن اس کے لیے اس نے جو طریقہ اختیار کیا، وہ غلط تھا اس لیے اسے توبہ و استغفار کا اہتمام کرنا چاہیے بلکہ بہتر ہے کہ دوبارہ کلمہ شہادت پڑھ کر تجدید اسلام کر لے۔ دیکھیے: (ریاض الصالحین (اردو) جلد دوم، حدیث: 1710 کے فوائد مطبوعہ دارالسلام)