موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ مَا لِلْعَبْدِ أَنْ يُعْطِيَ وَيَتَصَدَّقَ)
حکم : صحیح
2297 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ قَالَ كَانَ مَوْلَايَ يُعْطِينِي الشَّيْءَ فَأُطْعِمُ مِنْهُ فَمَنَعَنِي أَوْ قَالَ فَضَرَبَنِي فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَأَلَهُ فَقُلْتُ لَا أَنْتَهِي أَوْ لَا أَدَعُهُ فَقَالَ الْأَجْرُ بَيْنَكُمَا
سنن ابن ماجہ:
کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل
باب: غلام کیا کچھ دے سکتا ہے اور صدقہ کر سکتا ؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
2297. حضرت آبی اللحم ؓ کے آزاد کردہ غلام حضرت عمیر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میرے آقا مجھے (کھانے کی) کوئی چیز دیتے تو میں (دوسروں کو) کھالا دیتا۔ انہوں نے مجھے منع کیا۔ یا فرمایا: انہوں نے مجھے مارا۔ میں نے یا انہوں نے نبی ﷺ سے (اس صورت ھال کے متعلق) دریافت کیا۔ میں نے کہا: میں تو اس کام سے باز نہیں آؤں گا۔ یا (کہا) میں یہ کام ترک نہیں کروں گا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ثواب تم دونوں کو ملے گا۔