تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) قیامت کے دن اعمال کا وزن ہوگا۔
(2) اللہ کا ذکر بھی ایک نیک عمل ہے، اس کا بھی وزن ہوگا۔
(3) اعمال کے وزن کا دارومدار خلوص نیت اور اتباع سنت پر ہے۔ سنت کے مطابق خلوص سے کیا ہوا تھوڑا سا عمل بھی زیادہ وزنی ہوگا لیکن خلوص کے بغیر یا سنت کے خلاف کیا ہوا زیادہ عمل بھی بے وزن ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَقَدِمنا إِلىٰ ما عَمِلوا مِن عَمَلٍ فَجَعَلناهُ هَباءً مَنثورًا﴾ (الفرقان 25: 23) ’’اور انہوں نے جو (بظاہر نیک) اعمال کیے ہوں گے، ہم ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں پرا گندہ غبار کی طرح کر دیں گے۔‘‘
(4) مذکورہ بالا ذکر زیادہ سے زیادہ کرنا چا ہیے۔