تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) نفع نقصان اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ لہٰذا اسی کے پاک نام کی برکت سے اسی کی پناہ حاصل کی جاتی ہے۔ وہ ہر ایک کے حالات سے باخبر ہے۔ اور اس کی فریاد سننے پر بھی قادر ہے۔
(2) مخلوق ک شر سے خاص طور پر دشمنوں کی سازشوں سے بچنے کے لئے خود ساختہ وضائف کے بجائے یہ مسنون اذکار پڑھنے چاہیں۔
(3) اللہ سے اُمید رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کا خوف بھی رکھناچاہیے۔