تشریح:
فوائد ومسائل:
(1) انھیں جہنمی اس معنی میں کہا جائیگا۔ کہ وہ جہنم سے نکلے ہوئے ہیں جیسے اگر کوئی شخص ایک شہر چھوڑ کر دوسری شہر میں رہائش اختیار کرلے تو عموماً اسے پہلے شہر کی طرف یاد کرکے منسوب کیا جا تا ہے۔
(2) یہ نام اس لیے ہے کہ انھیں اللہ کی نعمت یاد رہے۔ اور انھیں خوشی حاصل ہو اس سے مقصود انکی تحقیر نہیں ویسے بھی جنت میں کوئی غم فکر اور پریشانی کا وجود نہ ھوگا۔