تشریح:
(1) منع نہ کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ جائز ہے۔ جب کوئی کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کیا جائےاور آپ اس سے منع نہ کریں تو اس سے اس کام کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ جس حدیث میں اس قسم کا واقعہ ذکر ہو اسے تقریری حدیث کہتے ہیں۔
(2) خضاب ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو ہاتھوں وغیرہ پر یا سر کے بالوں پر لگایا جائےاور اس سے ہاتھوں یا بالوں کا رنگ بدل جائے۔ مہندی بھی خضاب ہی کی ایک صورت ہے۔
(3) مہندی لگانا جس طرح طہر کےایام میں جائز ہے اسی طرح حیض کے ایام میں بھی جائز ہے۔