قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ افْتِتَاحِ الْقِرَاءَةِ)

حکم : ضعیف 

815. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَايَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: وَقَلَّمَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَشَدَّ عَلَيْهِ فِي الْإِسْلَامِ حَدَثًا مِنْهُ، فَسَمِعَنِي وَأَنَا أَقْرَأُ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} [الفاتحة: 1] فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ إِيَّاكَ وَالْحَدَثَ، فَإِنِّي صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَمَعَ عُمَرَ، وَمَعَ عُثْمَانَ، فَلَمْ أَسْمَعْ رَجُلًا مِنْهُمْ يَقُولُهُ، فَإِذَا قَرَأْتَ، فَقُلِ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} [الفاتحة: 2]

مترجم:

815.

حضرت یزید بن عبداللہ بن مغفل سے روایت ہے، انہوں نے اپنے والد (حضرت عبداللہ بن مغفل ؓ ) کے بارے میں فرمایا: میں نے اسلام میں بدعت سے نفرت کرنے میں ان سے سخت افراد شاذ و نادر ہی دیکھے ہیں۔ انہوں نے مجھے (نماز میں) ﴿بسم اللہ الرحمن الرحیم ﴾ پڑھتے سنا۔ تو فرمایا: بیٹا! بدعت سے اجتناب کرو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں بھی نمازیں پڑھی ہیں اور ابو بکر، عمر اور عثمان‬ ؓ ک‬ے ساتھ بھی۔ میں نے ان میں سے کسی کو ایسے پڑھتے نہیں سنا۔ اس لئے جب تم قراءت کرو تو کہو: ﴿ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴾