تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) انگلی سے اشارہ تشہد میں ہوتا ہے۔ سجدوں کےدرمیان جلسے میں نہیں۔ اس حدیث میں، نماز میں بیٹھنے کا مطلب، تشہد میں، بیٹھنا ہے۔ جیسے کہ حدیث:912 سے واضح ہے۔|
(2) تشہد میں بایاں ہاتھ تو اسی طرح رکھا جائے گا۔ جسطرح سجدوں کے درمیان جلسے میں ہوتا ہے۔ دایئں ہاتھ کا ایک طریقہ اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ کہ انگوٹھے کو درمیانی انگلی کے ساتھ ملا کر حلقہ بنایا جائے۔ اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا جائے۔ اس صورت میں چھوٹی دونوں انگلیاں بند رکھی جایئں گی۔ (سنن ابی داؤد، الصلاۃ، تفریع أبواب الرکوع والسجود ۔۔۔، باب الإشارہ فی التشھد، حدیث:987) دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انگوٹھا شہادت کی انگلی کی نچلے پور پر رکھا جائے۔ اور باقی تینوں انگلیاں بند ہوں۔ اسے حدیث میں ترپن کےعدد سے تعبیر کیا گیا ہے۔ دیکھئے: (صحیح مسلم، المساجد، باب صفة الجلوس فی الصلاة ۔۔۔، حدیث:580) اہل عرب میں اعداد کے جوخاص اشارات رائج تھے ان کے مطابق ترپن کا عدد اس طرح بنتا ہے۔ اس لئے اس کیفیت کو اس لفظ سے ظاہر کیا گیا۔
(3) انگلی کے ساتھ دعا کرنے کامطلب یہ ہے کہ دعا کےدوران میں انگلی اٹھا کر اشارہ کیا جائے۔
(4) یہ اشارہ ابتداء سے انتہا یعنی سلام پھیرنے تک کیا جائے۔
(5) اشارے کے ساتھ انگلی کو حرکت دینا یا دیتے رہنا ضروری نہیں ہے بعض لوگ صرف (الااللہ) پرانگلی کو اٹھاتے اور پھر رکھ دیتے ہیں۔ یہ بالکل بے بنیاد ہے اور بعض لوگ مسلسل حرکت دیتے رہتے ہیں۔ یہ بھی صحیح نہیں۔ بعض روایات میں (یحرکھا) کے الفاظ تو آتے ہیں لیکن اس کا مطلب بھی (یدعو بھا یا یشیر بھا) ہی ہے۔ یعنی دعا یا اشارہ کرتے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط مسلم. وأخرجه هو وأبو عوانة وابن
حبان (1939) في صحاحهم ) .
إسناده: حدثنا القعنبي عن مالك عن مسلم بن أبي مريم عن علي بن
عبد الرحمن.
قلت. وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم؛ وقد أخرجه كما يأتي.
والحديث أخرجه أبو عوانة (2/223- 224! عن المصنف.
وأخرجه هو، ومسلم (2/90) ، والنسائي (1/186) ، والبيهقي (2/130) ،
وأحمد (2/65) من طرق أخرى عن مالك... به.
وهوفي الموطأ . (1/112) .
ثم أخرجه مسلم، وأبو عوانة، والنسائي، والبيهقي، وأحمد (2/45 و 73)
من طرق أخرى عن مسلم بن أبي مريم... به.
وتابعه إسماعيل بن جعفر عن مسلم بن أبي مريم... به، وزاد:
.. في القبلة، ورمى ببصره إليها- أو نحوها-.
وإسناده صحيح.
أخرجه النسائي (1/173) ، وابن خزيمة (719) ، وابن حبان (1944) .